مشرق وسطی

ایرانی وزیر دفاع کی شہید جنرل ربانی کے اہل خانہ سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر دفاع نے شہید جنرل ربانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے وزیر امیر بریگیڈیئر جنرل محمدرضا نصیر زادہ نے شہید جنرل ربانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کو تعزیت پیش کی۔

وزیر دفاع نے شہید ربانی کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی گئی، 9 زخمی

اس موقع پر امیر نصیر زادہ نے کہا کہ شہداء کا خون ملت کی عزت، اقتدار اور سلامتی کی بنیاد ہے، اور ان کے اہل خانہ پوری قوم کے لیے باعث فخر و احترام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور ان کے اہل خانہ کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

شہید جنرل ربانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے معاون برائے آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button