اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی نائب وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر، اہم ملاقاتیں ہوں گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی نائب وزیر داخلہ سید مجید میراحمدی پاکستان کےدورے پر ہیں جہاں وہ دونوں ملکوں کی سرحدی سیکیورٹی مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کی مشترکہ سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دونوں ملکوں کے اعلی سیکورٹی حکام شرکت کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں مشترکہ سرحدوں کی مینجمنٹ کو مضبوط بنانے، دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ میکنزم کو آگے بڑھانے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، سرحدوں پر غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے اور مشنیات اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں عبدالعزیزکی اہلیہ اُم حسان کا ٹی ٹی پی کو سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملوں کا حکم

ایران کے نائب وزیر داخلہ سید مجید میراحمدی پاکستان کے وزیر داخلہ سے بھی ملاقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے گفتگو کریں گے۔ گذشتہ ہفتے بھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button