ایرانی سفارت خانے کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان
شیعہ نیوز: ایرانی سفارت خانے نے محرم اور صفر کے دوران آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ایرانی ویزا پالیسی سامنے آگئی۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی جانب سے صیہونی جارحیت کی مذمت
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے "خصوصی اربعین ویزے” پر تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے ، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔
سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی ، ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔
پاکستانی زائرین کو 20 صفر تک چذابہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے، دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہو گا۔