پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے فائر فائٹنگ طیارے کی مدد سےبلوچستان کے جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قیمتی جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کیلئے برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مددکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں

فرح عظیم شاہ کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ انکے مطابق امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔ ایرانی حکومت کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button