مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی افواج دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری

شیعہ نیوز: ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کسی بھی ممکنہ خطرے کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ملکی فوج کی بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے ایران کے صوبہ خوزستان میں فوجی کمانڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ آج فوج جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیت کی بلند ترین سطح پر کھڑی ہے۔ لہذا دشمنوں کی طرف سے لاحق کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کے اعلی سطحی وفد کا دورہ روس، پوٹن کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

جنرل حیدری نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بالخصوص سرحدی علاقوں میں زمینی فورس کے یونٹ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں جو دشمن کی کسی بھی غلطی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

خطے کی سیاسی صورت حال بیان کرتے ہوئے جنرل حیدری نے زور دے کر کہا کہ عالمی استکبار کا زوال خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے دشمنوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے ہائبرڈ جنگی حربوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمنوں کا مقصد مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایرانی عوام کو شرکت سے روکنا ہے۔ لہذا ایران کے غیور عوام بڑی تعداد میں انتخابات میں شرکت کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button