ایران کے وزیر خارجہ روس سے لبنان پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں لبنان کے صدر سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، روس کا دورہ مکمل کر کے جمعرات کی صبح بیروت پہنچے ہیں۔ بیروت میں انھوں نے لبنان کے صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی ہم آہنگی اور تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
بیروت سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے مقابلے کی راہوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کی آزادی و خودمختاری نیز ارضی سالمیت کی بھر پور حمایت جاری رہے گی۔
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری، وزیر اعظم نجیب میقاتی، وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نیز دیگر لبنانی رہنماؤں سے ملاقات بھی، ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ بیروت کے پروگرام میں شامل ہے۔