
کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا کو ایرانی وزیر خارجہ کی مبارکباد
شیعہ نیوز: اسلامی جمہریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پوپ لئون چہاردہم کو مبارکباد پیش کی ہے
رپورٹ کے مطابق وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا پوپ لئون چہاردہم کے نام مبارکباد کے پیغام میں، آنجہانی پوپ فرانسس کی تکریم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے پوپ کی حیثیت سے لئون چہاردم کا اںتخاب عدل و انصاف اور انسانی کرامت کی ترویج اور آمن وآشتی کے پاسداری کے اسباب فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ویٹکاف اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے عمان جائیں گے، امریکی میڈیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ایسی دنیا میں جو بے انصافی، نا مہربانی،غربت، عدم مساوات اور جنگ وخونریزی میں گرفتار ہے،نئے پوپ کے انتخاب پر بین الاقوامی توجہ، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اعلی انسانی اور اخلاقی قدروں کے تحفظ اور انسانی معاشروں پر اخلاقی برائیوں کے تسلط کی روک تھام کے حوالے سے دین اور دینی تعلیمات کے کردار سے عوام الناس کی امیدیں وابستہ ہیں۔