مشرق وسطی

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں اہم ترین دو طرفہ امور اور علاقائی صورت حال بالخصوص ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی افواج کو غزہ میں رکھنا نیتن یاہو کا احمقانہ فیصلہ ہے، ابو عبیدہ

ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع نے X سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ میں نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ہم نے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ہم نے علاقائی صورت حال، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button