مشرق وسطی

قفقاز کے علاقے میں استحکام، سکون اور سیکورٹی کے خواہاں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران قفقاز کے علاقے میں استحکام، سکون اور سیکورٹی کا خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آرمینیا کے سرکاری دورے کے اختتام پر کہا کہ میں نے آرمینیا ہمارا بہت اچھا اور قریبی ہمسایہ ہے اور ہمارے درمیان تاریخی، ثقافتی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت بہت اچھے اور بلند سطح پر ہیں۔ ہمارے درمیان سیاسی تبادلے اعلیٰ سطح پر جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 21,000 شامی لبنان فرار ہو گنے ہیں، اقوام متحدہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ میزبان وزیراعظم، وزیر خارجہ، پارلیمنٹ کے سربراہ، ارمنیا کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ قفقاز کے حوالے سے ہماری پالیسی مکمل طور پر واضح ہے۔ ہم اس علاقے میں استحکام، سکون اور سیکیورٹی کے خواہاں ہیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کی حفاظت اور علاقے کے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور آزادی ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اپنی اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button