
یمن پر صیہونی جارحیت، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت
شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی پر بھی سخت تنقید کی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن پر صیہونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملے یمنی عوام کے خلاف ایک کھلی مجرمانہ جارحیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے بعض میزائل ذخائر ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے، ایرانی سینئر کمانڈر
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کی مکمل حمایت ہے جس کی وجہ سے مجرم حکومت سزا سے بچ رہی ہے۔ مغربی ممالک کی حمایت اور اقوام متحدہ کی خاموشی اس کے مسلسل مظالم اور تجاوزات کا اصل سبب ہے۔
بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور دنیا کی تمام حکومتیں نہ صرف مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکنے بلکہ صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو ان سنگین جرائم پر سزا دلوانے کے لیے بھی قانونی اور اخلاقی طور پر ذمہ دار ہیں۔