مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی ہیکروں کی اسرائیلی ریڈاروں تک رسائی، لاکھوں پیغام ارسال کر دیئے

شیعہ نیوز: ایران کے ہیکروں نے صیہونی حکومت کے ریڈاروں تک رسائی حاصل کرلی اور ان کو ہیک کرلیا۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایرانی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک الیکٹرانک گروپ نے اسرائیلی ریڈاروں تک رسائی حاصل کرکے اسرائیلی شہریوں کو لاکھوں پیغامات ارسال کردیئے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اس الیکٹرانک گروپ نے پانچ لاکھ سے زائد پیغامات میں اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں کے جرائم کی قیمت ضرور ادا کریں گے اور انہیں یقین دلایا کہ یہ حکام اپنی احمقانہ مہم جوئی پر پچھتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل اور ڈرونز گرانے پر اسرائیل کے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر لگے

واضح رہے کہ یکم اپریل 2024 کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کی المزہ شاہراہ پر واقع ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملہ کردیا تھا جس میں سات فوجی مشیر اور اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 پر مبنی ایران کی فوجی کارروائی، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button