مشرق وسطی

ایرانی انٹیلیجنس نے پانچ جاسوس ٹیموں کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس نے پانچ جاسوس ٹیموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے دن رات کی تلاش و کوشش اور انتھک محنت کے ذریعہ دشمن کے جاسوسی نیٹ ورک پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے پانچ جاسوس ٹیموں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد بڑے پیچیدہ اور گوناگوں طریقہ سے ایران کے سیاسی، اقتصادی نظام اور ایران کے مختلف شعبوں منجملہ ایٹمی پروگرامز کے متعلق اطلاعات جمع کرکے باہر ارسال کرنے کی کوشش کررہے تھے جنھیں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے جاسوسوں میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور بعض یورپی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ انھوں نے سادہ لوح ایرانی شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے جال میں گرفتار ہونے سے اجتناب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button