دنیا

ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی سسٹم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے، امریکی میڈیا

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکام بناتے ہوئے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران نے اپنے حالیہ حملے کے لیے کروز میزائلوں سے زیادہ رفتار سے سفر کرنے والے خصوصی بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نہ ہتھیار نہ جنگ، امن پسندی سادہ لوحی نہیں، کینیڈا اور جرمنی کے مظاہرین کا نعرہ

رپورٹ کے مطابق ایران نے 180 میزائل داغے جن میں سے 32 اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں نواتیم ایئر بیس تک پہنچے۔ کچھ ایرانی میزائل اپنے اہداف تک پہنچ کر ان کو تباہ کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل کی رات اسرائیل کے مختلف علاقوں میں دفاعی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ ایران کے مطابق یہ حملے تہران میں حماس کے اعلی رہنما شہید اسماعیل ہنیہ، بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید عباس نیلفروشان پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے حملوں کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ میزائلوں نے نوے فیصد اہداف کو درست نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button