مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ بہادر کا غرور خاک میں مل گیا، ایرانی آئل ٹینکرز لبنان پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خود کوسپر پاور کہلانے والے امریکہ کا غرور خاک میں مل گیا، ایرانی آئل ٹینکرز کا قافلہ لبنان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے لبنانی عوام کی امداد کیلئے آئل ٹینکرز بھیجنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکہ نے دھمکیاں دی تھیں کہ وہ ایرانی آئل ٹینکرز کو لبنان جانے نہیں دے گا اور اسے نقصان پہنچائے گا۔

سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی آئل تینکرز ایرانی حدود سے نکلتے ہی لبنانی حدود مین تصور کیئے جائیں گے اور اس کے خلاف کوئی بھی اقدام لبنان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیرکے مسئلے پر ایران کی مسلسل حمایت کے شکرگزار ہیں

گزشتہ روز شام کی بانیاس بندرگاہ سے ایندھن لے کر دسیوں ٹینکر لبنان میں داخل ہوگئے اور امریکہ، اسرائیل اوران کے حواری حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے رہ گئے۔

حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں سے بھیڑ نہ لگانے کی اپیل کی تھی۔ عوام نے سید حسن نصراللہ کی اپیل پرعمل کرتے ہوئے بھیڑ لگانے سے پرہیز کیا لیکن اپنے روایتی انداز میں ٹینکروں کے کارواں کا پرتپاک استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button