مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی پارلیمان سے عالمی جوہری نگران ادارے سے تعاون معطلی کا بل منظور

شیعہ نیوز: ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بدھ کو ملک کے قانون سازوں نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ فیصلہ 12 روزہ جنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل اور امریکی فضائی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ’بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، جس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی معمولی مذمت کرنے سے بھی انکار کیا، نے اپنی بین الاقوامی ساکھ نیلام کر دی۔‘

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، صہیونی میڈیا

محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم آئی اے ای اے کے ساتھ اپنا تعاون اس وقت تک معطل رکھے گی جب تک جوہری تنصیبات کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاتی۔‘

ایران کی نیوز ایجنسی نور نیوز کے مطابق پارلیمان سے منظوری کے بعد سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے اس قانون کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔

اسرائیل نے 13 جون کو متعدد ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد 22 جون کو امریکہ نے بھی تین ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

ایران کی جوہری تنصیبات پر ان حملوں کی پاکستان سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی تھی جبکہ ایران کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button