مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی پولیس کی کارروائی، تفتان واقعے میں ملوث متعدد دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: پولیس کے ترجمان نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے تفتان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث کم از کم 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سعید منتظرالمہدی نے اتوار کی شام کو خبر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبر 2024 کو دہشت گردانہ کارروائی کے بعد، جس میں تفتان پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایرانی پولیس فورس فراجا کے انسداد دہشت گردی یونٹس نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں، ان کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے میں کم از کم 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ذریعے ممنوعہ مواد کے استعمال کے دستاویزی ثبوت ہیگ کورٹ میں پیش کردیئے گئے

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور شخص سے جسے گزشتہ روز پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 4 دیگر دہشت گردوں کو شناخت اور پیچھا کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، اور کچھ زخمی فرار ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ کے تمام مفرور ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔

25 اکتوبر 2024 کو، تقتان میں پولیس ایمرجنسی سنٹر میں عوامی فون کالز کے بعد، پولیس کے 2 گشتی یونٹ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ جگہ پر پہنچے، واپسی پر دہشت گردوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button