
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے
ایرانی صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شیعہ نیوز: ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایرانی صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، جیک سلیوان کا اعتراف
روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔