مشرق وسطی

ایرانی صدر آذربائیجان کا دورہ کریں گے

شیعہ نیوز: آذری ذرائع کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق آذری ذرائع کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 3 جولائی کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں اسرائیلی جاسوس گرفتار

اس دورے کے دوران صدر پزشکیان آذربائیجان کے شہر خانکندی میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں خطے میں اقتصادی روابط اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے حال ہی میں ایرانی صدر کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button