مشرق وسطی

ستمگروں کے جرائم سے پاک پر امن دنیا کے لئے کوششں کریں گے، صدر ایران

شیعہ نیوز: صدر ایران نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ سبھی شعبوں میں اچھے روابط رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس کے بعد وحشت، قتل عام، وحشیانہ جرائم اور ستمگروں سے پاک اور امن، برادری اور انسانیت سے مملو دنیا ہمارا مطلوبہ ہدف ہے۔

ارنا کے مطابق صدر ڈااکٹر مسعود پزشکیان نے 1404 ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام نوروز میں کہا ہے کہ گزشتہ سال ہم سب کے لئے سختیوں اور دشواریوں کا سال تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی، اردوغان کے انتخاباتی حریف کی گرفتاری، ڈالر کی قیمت میں41 لیرا کا اضافہ

انھوں نے اپنے پیغام نوروز ميں کہا کہ ہم انتھک محنت کرنے والے ایران کے شہید صدر رئیسی عزیز اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ملک کے دیگر مخلص خدمت گاروں کو اوراسی طرح استقامتی محاذ کے ممتاز رہنماؤں نیز غزہ اور لبنان کے سبھی شہیدوں، ان بے گناہ مردوں، خواتین اور بچوں کو یاد کرتے ہیں جو انسانی حقوق کے دفاع کی دعویدار طاقتوں کی پشت پناہی سے نسل کش صیہونی حکومت کے ہاتھوں خاک وخون میں غلطاں ہوئے۔

صدرایران نے اپنے پیغام نوروز کے ایک اور حصے میں کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے بلند مقاصد اور مستقبل کے ان اہداف تک پہنچنے کے لئے جو رہبر عزیز نے معین فرمائے ہیں، ہمیں اپنا نظریہ تبدیل کرنے اور اندرونی اتحاد ویک جہتی نیز دھڑے بندی سے پرہیز کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں سے اچھے روابط ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے بعد وحشت، قتل عام، وحشیانہ جرائم اور ستمگروں سے پاک اور امن، برادری اور انسانیت سے مملو دنیا کے لئے سبھی ملکوں سے روابط اور تعاون ہمارا مطلوبہ ہدف ہے اوراس ہدف کے لئے ہم نئے سال میں مسلسل کوششیں انجام دیں گے تاکہ مستقل طور پر نئی منزلیں طے کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button