مشرق وسطی

ایرانی صدارتی انتخابات، آج صبح آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوگا

شیعہ نیوز: ایرانی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چودہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل جمعہ کے دن صبح آٹھ بجے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی آئین کی شق 36 کے مطابق صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریت رکھنے والا ہر فرد ووٹ دے سکے گا۔ ووٹ دینے کے لئے اٹھارہ سال مکمل ہونا شرط ہے اس طرح 27 جون کو اٹھارہ سال مکمل ہونے والے جوان لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے پاس قومی شناختی کارڈ نہ ہو تو اپنا پاسپورٹ دکھا کر ووٹ دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button