مشرق وسطی
ایرانی صدر کا ترکیہ اور شام کے صدر کے نام تعزیتی پیغام
شیعہ نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ترکیہ اور شام کے صدور کے نام الگ الگ پیغامات میں دونوں ملکوں میں زلزلے کے دلخراش واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے زلزلے میں بھاری جانی اور مالی نقصان پر ترکیہ اور شام کے صدور مملکت سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران موجودہ مشکل صورتحال میں دونوں دوست ممالک کو فوری امدادی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔