دنیا

اسرائیل کی تباہی کے حوالے سے ایرانی مذاق نہیں کرتے، صیہونی حکام

شیعہ نیوز: صیہونی فضائیہ کے اسٹریٹجک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے ایران کے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے پروگرام کو اہم ترین چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب ایرانی کہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ مذاق نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے 8 ماہ گزرنے کے بعد ہم حماس کو صرف 35 سے 40 فیصد ہی نقصان پہنچا سکے۔ اس وقت ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے ان میں 7 سے 10 فی صد حماس کے ایجاد کردہ ہیں۔ ہم نے جب بھی فوری فیصلے کئے ہیں خطرات سے بہتر طور پر نمٹے ہیں۔
اس صیہونی اہلکار نے کہا کہ اس وقت ہمیں جس چیلنج کا شدید سامنا ہے وہ ایران کی جوہری ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے ایک دوسرے حصے میں کہا کہ انصار الله یمن نہ صرف ہمارے لئے خطرہ ہے بلکہ اس ملک سے 35 ہزار سے زائد افراد ہم سے دوبدو جنگ کے لئے بھی تیار ہیں۔ اس صیہونی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے پاس ان تمام چیلنجز اوت سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کی کافی صلاحیت موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو خود مختار ہونا چاہئے اور میزائل اس کی حدود میں داخل نہیں ہونے چاہئیں۔ ہمیں ایک ایسا سسٹم بنانا چاہئے کہ جو فضائی، بحری اور بر٘ی نظام کو ہماری سلامتی کے لئے آپس میں مربوط کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button