مشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ جنرل کیومرث حیدری

شیعہ نیوز: ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ” ہماری مسلح افواج خود کفالت کی اس سطح پر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ کسی بھی مرحلے اور پیمانے پر ہر طرح خطرات کا بھرپور مقابلہ کرسکتی ہیں۔”

نیشنل آرمی ڈے کے موقع پر تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بریگيڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ آج ہم اسٹریٹجک، آپریشنل اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں کی تیاری میں خود کفیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف فوجی کاروائی قابل عمل نہیں، صہیونی تجزیہ کار

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج، ہماری مسلح افواج اور خاص طور سے بری فوج خود کفالت کی اس سطح پر پہنچ چکی ہیں جو کسی بھی مرحلے اور پیمانے پر ہر طرح خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آج، بری فوج ریموٹ کنٹرول، پن پوائنٹ،اسمارٹ اور نیٹ ورک ابیل ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے اور کسی بھی دشمن کو دور سے ہی الجھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے یہ تمام صلاحیتیں اور طاقت اندرون ملک پائی جانے والی توانائیوں اور گنجائشوں کو استمعال کرتے ہوئے حاصل کی ہیں اور بیرونی دنیا سے کوئی مدد نہیں لي گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button