اہم پاکستانی خبریں

ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت ہے، ابوالخیر محمد زبیر

شیعہ نیوز: جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، شام میں ایرانی سفارتخانہ پر اسرائیل نے جو جارحیت کی تھی اس کا ایران نے منہ توڑ جواب دے کر اپنی خودمختاری کا تحفظ کیا ہے اور دفاع کا جائز حق استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کیساتھ ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اور ان کے اس جراتمندانہ اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ایران کے اس اقدام سے غزہ کے بے یار و مددگار مظلوموں کو بھی ایک حوصلہ ملا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے اہل غزہ کی نسل کشی اور ان پر کئی ماہ سے جاری ظلم و ستم کو روکنے کیلئے اہم کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button