مشرق وسطی

صیہونی حملوں کے نتیجے میں لبنان کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوجانے کی بابت ایران کی تشویش

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مندوب نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی مینیجنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں لبنان کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوجانے کی بابت گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی مینیجنگ کمیٹی کےاجلاس میں لبنان کی لیبر منڈی پر صیہونی حملوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا

ایران کے مندوب علی بحرینی نے اس اجلاس سے خطاب میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں لبنان میں انسانی صورت حال کی روز افزوں بدحالی کی طرف سے خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گالانت چلا گیا اور حماس باقی ہے، حماس رہنما سامی ابوزہری

انھوں نے ان حملوں کے نتیجے میں لبنان کے اقتصادی ڈھانچے کی تباہی کے اعدادو شمار پیش کئے اور اس پر گہری تشویش ظاہر کی۔

انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ لبنان کے اقتصادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے اسرائیلی حملے فوری طور پر بند کرائے جائیں۔

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مندوب علی بحرینی نے اسی کے ساتھ کہا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن لبنان میں اپنے دفتر کی حمایت اور تقویت کرکے کام کی منڈی پر صیہونی جارحیت کے اثرات کی رپورٹ تیار کرے۔

اس اجلاس میں دنیا کے 180 ملکوں اور بین الاقوامی لیبر یونینوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

ایران کے مستقل مندوب نے اجلاس سے خطاب میں لبنان کے عوام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل یک جہتی کا اعلان کیا اوربین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان دشوار حالات میں لبنان کے قومی اقتدار اعلی اور عوام کی حمایت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button