مشرق وسطی

ہند پاک بحران کے حل کے لئے ایران کی سفارتی فعالیت ضروری ہے، عبدالمحمد طاہری

شیعہ نیوز: برصغیر کے مسائل کے ماہر ایک تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ہند پاک کشیدگی فوجی مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے اور جب حکومتیں ایک دوسرے کو دھمکی دیں تو نتیجہ اچھا نہیں ہوتا، بنابریں، اگرچہ ہم اس وقت امریکہ اور صیہونی حکومت سے مربوط مسائل میں الجھے ہوئے ہیں لیکن اگر اس بحران کو کنٹرول نہ کرسکے تو اس کے نتائج ہم تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

برصغیر ہند کے مسائل کے ماہر تجزیہ نگار عبدالمحمد طاہری نے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ ہند پاک بحران کے حل کے لئے ایران کی فعال ڈپلومیسی یقینا موثر واقع ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی یمن کے خلاف نئی جارحیت، شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے وزیرخارجہ کی سرگرمیاں راستے کھول سکتی ہیں۔

عبدالمحمد طاہری کا کہنا تھا کہ یہ سفر مسئلے کی حساسیت کی عکاسی کرتا ہے اور ہم اس مسئلے سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔

انھوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بات سیاسی حالت سے نکل کر فوجی سمت میں بڑھ رہی ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور جب حکومتیں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں تو نتیجہ خوش آیند نہيں ہوگا۔

بنابریں اگر چہ اس وقت ہم امریکہ اور صیہونی حکومت سے مربوط مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، لیکن اگر ہم اس بحران کو کنٹرول نہ کرسکے تو اس کے نتائج ہم تک بھی پہنچیں گے لہذا اس حوالے سے ہماری سفارتی فعالیت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button