مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کی تقدیر پر مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا، ایران کا ٹھوس موقف

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے زور دیکر کہا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیر پر مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا۔

انہوں نے بدھ کے روز مغربی ایشیا اور فلسطین کی صورت حال کے بارے میں سلامتی کونسل کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا ایک جائز اور تاریخی حق ہے اور وہ ہے بیت المقدس کی مرکزیت پر مبنی فلسطینی حکومت اور ملک کی تشکیل۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم مزدور پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

امیرسعید ایروانی نے کہا کہ اس وقت مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو سب سے زیادہ صیہونی حکومت اور اس کے اصل حامی یعنی امریکہ کی جانب سے دہشت گردانہ اور تباہی پھیلانے والے اقدامات کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے امریکہ کی حمایت میں غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور فلسطینیوں کو غذا، پانی، ایندھن اور ادویات سے مکمل طور پر محروم کیا ہے جو کہ جنیوا کنوینشن کے چوتھے شق کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ غزہ میں فوری اور بلاشرط مستقل جنگ بندی اور ساتھ ساتھ تعمیر نو کو یقینی بنانا ہوگا۔

ایران کے مستقل مندوب نے غزہ اور دیگر علاقوں کے فلسطینیوں کو زبردستی کوچ کرانے کی سازش کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی تقدیر پر مذاکرہ کرنے کا امکان تک پایا نہیں جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button