مشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی اسماعیل ہنیہ سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے قطر میں حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ارنا کے فارن پالیسی رپورٹر کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ، جو قطر میں ہیں، آج (منگل) دوپہر کو حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: رفح پر اسرائیلی حملہ، عالمی عدالت کا اظہار تشویش

سیاسی اور اسٹریٹیجک گراونڈ پر غزہ جنگ کی تازہ ترین صورت حال، غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کو روکنے کی ضرورت اور غزہ کے عوام کے لیے فوری طور پر انسانی امداد کی ترسیل دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے اہم نکات تھے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ کل (پیر) کو دوحہ پہنچے اور قطر کے حکام بشمول قطر کے امیر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خصوصا فلسطین سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال سر فہرست تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button