مشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ کی اسلامی جہاد فلسطین کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ اور فلسطین کی اسلامی جہاد تنظيم کے سیکریٹری جنرل نے جمعرات کی رات ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ و فلسطین کے حالات اور جنگ بندی کے تجاويز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئئے علاقائی وعالمی سطح پر کوششوں کے جاری رہنے ، انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اور فلسطینیوں کی جبری جلاء وطنی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اور مغربی ہتھیاروں سے فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، عبدالمالک الحوثی

حسین امیر عبد اللہیان نے صیہونی حکومت کے وسیع جرائم کے باوجود گزشتہ 4 مہینوں سے فلسطینی قوم اور تنظیموں کی استقامت کو پورے عالم اسلام، دنیا بھر کے حریت پسندوں اور عالم انسانیت کے لئے قابل فخر بتایا اور زور دیا کہ سر زمین کے اصل مالک کی حيثیت سے فلسطینی قوم کو یہ حق حاصل ہےکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کریں اور کوئي بھی فریق باہر سے آکر اپنی مرضی یا سیاسی تجویز ان پر مسلط نہيں کر سکتا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی جہاد تنظيم کے سیکریٹری جنرل زياد النخالہ نے ایران کے رہبر انقلاب، صدر، حکومت اور قوم کی جانب سے فلسطینی کاز اور بیت المقدس کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے غزہ پٹی اور غرب اردن میں فلسطینی قوم کی شجاعانہ استقامت کی ایک رپورٹ پیش کی اور زور دیا کہ یقینی طور پر فلسطینی قوم اور مزاحمتی محاذ کو ہی فتح حاصل ہوگي اور غاصب صیہونیوں کے پاس فلسطینی قوم کے فولادی ارادے کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ کوئي اور راستہ نہيں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button