صہیونی حکومت کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ایران کا عالمی عدالت کو خط
شیعہ نیوز: ایران نے عالمی عدالت کے نام ایک خط میں صہیونی حکومت کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے غزہ میں جارحیت اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی عدالت کو صہیونی حکومت کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جبالیا میں اسرائیلی فوج کی 401 بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر ہلاک
ہالینڈ میں ایرانی سفیر ہادی فرجوند نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت گذشتہ ایک سال سے امریکہ اور دوسرے ممالک کی حمایت کے تحت غزہ میں انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کا دائرہ بڑھ کر لبنان تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کے حالیہ اقدمات اور حملوں سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے اس حوالے سے اقدامات ضروری ہیں۔
ایرانی سفیر نے لکھا ہے کہ فلسطین اور لبنان میں بے گناہ عوام پر صہیونی حملوں کو روکنے کے لئے عالمی عدالت ٹھوس اقدامات انجام دے۔