مشرق وسطی
ایران کے میزائل حملے امریکہ اور اسرائیل کے لئے پیغام ہیں، فلسطینی مبصر
شیعہ نیوز: فلسطینی مبصر علی الاعور نے سپاہ پاسداران کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف میزائل حملوں کو امریکہ اور اسرائیل کے لئے تشویش ناک قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رام اللہ سے صہیونی حکومت کی کارکردگی اور اہداف پر نظر رکھنے والے رام اللہ کے مبصر علی الاعوار نے کہا کہ ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے آدھی رات کو ہوانے والے حملے ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے لئے واضح انتباہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی مزاحمت کے جھنڈے تلے غیر مساوی جنگ، اسپوتنک کی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم جاری ہیں۔ امریکہ ان مظالم اور زیادتیوں میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہونے کی وجہ سے میزائل حملوں کی زد میں ہے۔
فلسطینی مبصر علی الاعور نے کہا کہ ایران نے میزائل حملہ کرکے اسرائیل کو پیغام دیا ہے کہ خطے میں مقاومتی تنظیمیں تنہا نہیں ہیں۔