دنیا

پابندیوں کے باوجود ایران کے آئل سیکٹر کی پیش رفت قابل تعریف ہے، اوپیک سربراہ

شیعہ نیوز: اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے کہا ہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں اپنی تیل کی صنعت میں امریکہ کی طرف سے لگائی گئی سخت پابندیوں کے باوجود نمایاں ترقی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے سابق ایرانی وزیر تیل جواد اوجی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ایران نے اوپیک کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے پیٹرولیم کی صنعت میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے خط کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اوجی نے گزشتہ تین سالوں میں ایران کی تیل کی صنعت کو نمایاں طور پر ترقی کی سمت گامزن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، جرمن وزیر خارجہ

جواد اوجی اپنے عہدے کے دوران، ایران کی پیٹرولیم برآمدات ک بڑھانے میں اس وقت کامیاب رہے جب یہ ملک 2019 میں امریکی پابندیوں کی زد میں آیا تھا۔

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایران کی تیل کی پیداوار 3.271 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کے نئے وزیر پیٹرولیم پاک نژاد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلے سال 4 ملین بی پی ڈی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایران کی خام تیل کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے اوجی کے منصوبوں پر عمل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button