اہم پاکستانی خبریں

برازیل، طبی مصنوعات کی عالمی نمائش، ایرانی مصنوعات توجہ کا مرکز

شیعہ نیوز : برازیل میں میڈیکل آلات کی عالمی نمائش میں ایرانی مصنوعات دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس، ٹیکنالوجی کے تعاون سے ایک تجارتی و تکنیکی وفد نے محمد مهدی اسماعیلی کی قیادت میں لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی میڈیکل نمائش Hospitalar 2025 میں شرکت کی۔ ساؤپاؤلو برازیل میں ہونے والی نمائش میں دنیا کے 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

نمائش میں طبی اور دندان سازی کے آلات، فزیوتھراپی، گھر پر نگہداشت، ہسپتال سازوسامان، ڈیجیٹل ہیلتھ اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں جدید ترین مصنوعات و ایجادات پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی یورپی یونین کے ذریعے چین کے خلاف کارروائی کی ناکام کوشش

ایرانی کمپنیوں نے نمائش میں ڈینٹل امپلانٹس، ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارمز، الیکٹرانک ہیلتھ سافٹ ویئر، صحت سے متعلق AI سسٹمز، فزیوتھراپی آلات، گھٹنے کے مصنوعی جوڑ، آرتھوپیڈک امپلانٹس، کولپوسکوپی ڈیوائسز، اسٹریس ٹیسٹ مشینیں اور تشخیصی کٹس جیسے جدید طبی آلات متعارف کروائے۔

اس موقع پر ایرانی وفد نے ایشیائی، یورپی اور لاطینی امریکی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی، برآمدات اور مشترکہ منصوبوں پر مذاکرات کیے۔ علاوہ ازیں برازیل میں ایران کے سفیر، وزارت صحت کے حکام اور میڈیکل ڈیوائسز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں تاکہ ایرانی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔

بین الاقوامی کمپنیوں نے ایرانی طبی اور میڈیکل آلات خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button