نیٹو کے واشنگٹن اجلاس کے اختتامی بیان پر ایران کا ردعمل
شیعہ نیوز: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے نیٹو کے واشنگٹن سربراہی اجلاس کے بیان میں ایران کے خلاف لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے
رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ہم یوکرین جنگ میں روس کی فوجی مدد کے حوالے سے نیٹو کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ نیٹو کے واشنگٹن سربراہی اجلاس کے بیان میں، یوکرین جنگ کے حوالے سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات سیاسی محرکات کے تحت لگائے گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ در اصل امریکہ کی سربراہی میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے ساتھ مذاکرات، نیتن یاہو اور صہیونی اعلی حکام کے درمیان شدید اختلافات
انھوں نے کہا کہ ہم یوکرین جنگ میں مداخلت کے حوالے سے امریکہ اور نیٹو کے بے بنیاد الزامات کو اس سے پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں۔
ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کو ایران روس تعاون سے جوڑنے کی کوششوں کے محرکات سیاسی ہیں اور اس کا مقصد اس جنگ میں یوکرین کے لئے مغرب کی اسلحہ جاتی امداد جاری رکھنے کا جواز پیش کرنا ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقے اور دنیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کا یہ الزام بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہے کہ ایران نے یوکرین جنگ کے لئے روس کو ڈرون طیارے دیئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران نے نہ صرف یہ یوکرین جنگ کے لئے روس کو ڈرون نہیں دیئے ہیں بلکہ اس بحران کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور پائیدار آشتی کے لئے کوششیں بھی کی ہیں۔