دنیا

ایران کا سیٹلائٹ روسی راکٹ کے ذریعے خلاء میں روانہ کیا جائے گا

شیعہ نیوز: روسی راکٹ کیرئیر کے ذریعے جمعہ کے روز ایرانی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران جمعہ کے روز روسی راکٹ کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔ یہ مشن روس کے مشرقی علاقے میں واقع ووسٹوشنی کاسموڈروم سے کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی خلائی ایجنسی اور ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے لوگوز بھی راکٹ کی بیرونی سطح پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سنگین دھمکیوں کے باوجود!زینب مزاری اور علی ہادی چٹھہ ایسا نڈر اور بےخوف جوڑا جو ہر ظلم کے خلاف میدان میں ڈٹ کرکھڑا ہے

اطلاعات کے مطابق، سوئیوز راکٹ دو بڑے سیٹلائٹس، یعنی آئینوسفیئر-ایم نمبر 3 اور نمبر 4، کے ساتھ ساتھ 18 چھوٹے سیٹلائٹ بھی لے کر جائے گا۔

یہ مشن روس کے کثیر سیٹلائٹ خلائی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد سائنسی، تحقیقی اور تجارتی سیٹلائٹس کو مدار میں تعینات کرنا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button