دنیا

ایران کی اسٹریٹجک خود انحصاری جوہری ہتھیاروں کے حصول پر قائم نہیں، جواد ظریف

شیعہ نیوز:ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران کی دفاعی پالیسی جوہری ہتھیاروں کے حصول پر منحصر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے اپنے ایک اخباری مضمون میں لکھا کہ ایران کی مزاحمتی بنیادیں خود انحصاری، جدید دفاعی صلاحیتوں اور بیرونی جارحیت کے خلاف تاریخی دفاع کے اصول پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ منظم دہشتگردی ہے، سید احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ ‘اسٹریٹجک خود انحصاری’ کے اس نمونے کو ہمیشہ تہران کی دفاعی پالیسی کے ایک بنیادی ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو بیرونی دباؤ کے خلاف ملک کے دفاع کو یقینی بناتا ہے۔

ظریف نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی دفاعی پالیسی خود مختاری اور علاقائی استحکام کی ترجیح کے اسٹریٹجک نظریے سے مطابقت رکھتی ہے۔

انہوں نے تجزیہ کاروں پر زور دیا کہ وہ صیہونی حکومت کی غزہ پر نسل کشی اور پڑوسی ریاستوں پر حملوں جیسے جارحانہ اقدامات پر توجہ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button