تیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کی روک تھام میں ایران کی کامیابی، صہیونی میڈیا کا اعتراف
شیعہ نیوز: صہیونی میڈیا معاریو نے ایک رپورٹ میں تیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کو روکنے میں ایران کی کامیابی اور اس صنعت میں بڑھوتری کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران نے اپنے اوپر عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے کے نئے طریقے اپنائے ہیں۔
سخت پابندیوں کے باوجود، ایرانی تیل کی صنعت اپنے بحری بیڑے کی بنیاد پر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے بحری بیڑے کی سرگرمیوں کو چھپا رہا ہے اور ایشیائی خریدار ایرانی معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا شام میں اقوام متحدہ کی حمایت سے وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا دوبارہ مطالبہ
اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں ایران کی تیل کی برآمدات 53 بلین ڈالر تھیں، جبکہ 2024 میں، ملک کی تیل کی پیداوار 2018 کی طرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صہیونی میڈیا معاریو نے اس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مختلف طریقوں سے جہاز رانی پر عائد پابندیوں کو بائی پاس کر کے اپنی تیل کی صنعت کو بحال کیا ہے۔
معاریو نے یہ معلومات یورپی خلائی ایجنسی کے سینٹینیل-2 سیٹلائٹ کے ریکارڈ سے حاصل کیں۔