
ایران کی جانب سے صیہونی رجیم اور امریکہ کو انتباہ
شیعہ نیوز: خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا کہ بے بس صیہونی رجیم، جو جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، نیتن یاہو اور مجرم ٹرمپ کے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پھیلانے میں مصروف ہے۔
یہ جارح رجیم اپنے ڈرونز کے ذریعے ہمارے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور آج صبح سے ملک کے کچھ علاقوں پر حملے اور جارحیت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل اسماعیل قآنی کی دوبارہ منظرعام پر آگئے، قتل کا اسرائیلی دعویٰ جھوٹا
ایران کی طاقتور مسلح افواج، امریکہ اور جارح صیہونی رجیم کے مجرم رہنماؤں کے جھوٹے اور فرضی یقین دہانیوں پر بالکل بھروسہ نہیں کرتیں، اور جامع معلوماتی و عملی کنٹرول کی بدولت کسی بھی دشمن کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ہم امریکہ اور صیہونی رجیم کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اسلام کے بہادر مجاہدین کے کچل دینے والے حملوں سے سبق سیکھیں – مقبوضہ علاقوں کے شمال سے جنوب تک اور امریکی اڈے "العیدید” تک – ورنہ جب وہ زیادہ وسیع ہدف کا انتخاب کریں گے تو انہیں اس سے بھی زیادہ کچل دینے والا جواب دیا جائے گا۔