مشرق وسطی

اسرائیل پر عراقی استقامت کے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی

شیعہ نیوز:ایک صیہونی ویب سائٹ کو پیر کے روز اس آپریشن کی نئی تفصیلات شائع کرنے کی اجازت دی گئی جو تین ماہ سے زائد عرصے تک عراقی مزاحمت کے خصوصی آپریشن کے بعد ایلات کی بندرگاہ پر واقع فوجی اڈے پر پہلا مشترکہ آپریشن تھا۔

عمیر بوحبوط کی طرف سے لکھی گئی ایک رپورٹ میں اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے ام الراشاش بحری اڈے (ایلات) پر عراقی مزاحمت کے حملے کی نئی تفصیلات شائع کیں جبکہ اسے نشانہ بنائے جانے کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اسرائیلی فوجی تجزیہ نگار نے لکھا: اب تک جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ ایک عراقی ڈرون نے گزشتہ مارچ میں ایلات بحری اڈے کو نشانہ بنایا تھا اور ایک ساعر 6 نوعیت کے ڈسٹرائر کو تباہ کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایلات میں ایک مشتبہ ہدف کے دھماکے اور عراقی مزاحمت کے بیان کے صرف ایک دن بعد ہی اس بات کی تصدیق کی اجازت دی گئی کہ عراقی ڈرون نے اس علاقے میں بحری اڈے کو نشانہ بنایا اور نقصان پہنچایا۔

اس آپریشن کی کامیابی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واللا نے لکھا کہ عراقی ڈرون کی یہ دراندازی اور سٹیک حملہ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button