عراق: اربیل میں امریکی قونصل خانے میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں
شیعہ نیوز:کل رات اربیل میں امریکی قونصل خانے اور امریکی فوجی اڈے الحریر میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل خانے اور امریکہ کے فوجی اڈے الحریر میں خطرے کی گھنٹیاں تقریبا 10 منٹ تک بجتی رہیں اور اربیل ایر پورٹ سے طیاروں کی پروازیں بھی روک دی گئیں۔ ابھی تک اس کی وجہ بتائی نہیں گئی۔ جبکہ صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ 2 طیارے جو اربیل ایر پورٹ پر لینڈنگ کرنا چاہتے تھے انہوں نے بھی اپنا راستہ بدل دیا۔
عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔