مشرق وسطی

امریکہ کے خلاف عراقی عوام کی نو سو سے زائد شکایات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے تین صوبوں کے عوام نے امریکہ کی سرکردگی میں قائم فوجی اتحاد کے خلاف نو سو سے زائد شکایت حکومت کو جمع کرا دی ہیں۔

عراق کے اعلی انسانی حقوق کمیشن کے رکن علی البیاتی کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملوں میں مرنے والوں کے لواحقین کی جانب سے نو سو چھبیس شکایات حکومت کو موصول ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شکایات صوبہ الانبار، نینوا اور کرکوک سے موصول ہوئی ہیں اور ان میں آدھی سے زیادہ درخواستیں امریکی اتحاد کے حملوں میں زخمی ہونے والوں اور یا پھر مرنے والوں کے لواحقین نے خود دائر کی ہیں۔

امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالفت اتحاد نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ عراق اور شام میں اس کے فضائی حملوں میں تقریبا میں ایک ہزار تین سو ستر عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں گیارہ ہزار آٹھ سو کے قریب عام شہری ہلاک اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button