مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق کاترک فضائیہ کے حملے کا مناسب جواب دینے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے مقامی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق پر ترکی کا حملہ اشتعال انگیز اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عراق ترکی کو آئندہ ایسے حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے حملوں کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

ترکی کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں ‘پی کے کے’ نامی گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ قبل ازیں ترک فوج نے شمالی عراق میں ‘پی کے کے’ کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

شمالی عراق پر ترک فضائی کی بمباری کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں متعین ترک سفیر کو طلب کرکے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button