مشرق وسطی
عراق، داعش کے خلاف مسلح افواج کا وسیع آپریشن
شیعہ نیوز:عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اعلان کے مطابق، یہ کارروائی صوبہ نینوا کے مغربی علاقوں میں شروع ہوچکی ہے جس میں حشد الشعبی کے پانچ بریگیڈ اور عراقی فوج کے متعدد دستے شامل ہیں ۔ سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار بھی بھرپور طریقے سے اس فوجی آپریشن میں شامل ہیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ شیخ ابراہیم اور عدایہ پہاڑیوں اور عین الجحش علاقے کو اس آپریشن کے دوران داعشی عناصر سے پاک کیا جائے گا جنہیں دہشت گردوں نے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا تھا ۔ عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دہشت گرد عناصر کوگرفتار کرنا، عراقی افواج کی اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ داعش کے بچے کچے عناصر عراق کے صوبہ بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اور الانبار میں اب بھی روپوش ہیں۔