مشرق وسطی

عراق: امریکی دہشتگردوں کے دو فوجی کاروانوں پر حملے

شیعہ نیوز: دہشتگرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر کل صوبہ بابل اور صوبہ دیوانیہ میں حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزارتین سے عراق میں تعینات ہیں ۔

عراقی عوام ، اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے خواہاں ہیں ۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزاربیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button