مشرق وسطی

عراق : بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں جہاں امریکی سفارتخانہ واقع ہے جمعرات کی صبح راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی اور عراق کے نشریاتی اداروں نے خبردی ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد بغداد کے علاقے الخضرا یا گرین زون میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے بھی کہا ہے کہ کم سے کم دو راکٹ بغداد کے حساس اور سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں گرے ہیں۔

بغداد کے گرین زون میں غیر ملکی سفارتخانے منجملہ امریکی سفارتخانہ واقع ہے۔

بدھ کو عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کی سپاہ پاسداران کے کامیاب میزائلی حملے کے بعد عراق کی عوامی مزاحمتی فورس نے بھی متعدد امریکی ٹھکانوں پر حملے کئے تھے اور اعلان کیا تھا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر بھی حملہ کیا جائے گا۔

بدھ کو اربیل میں بھی امریکی قونصلیٹ پر حملہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button