عراق: بصرہ میں شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کی تشییع کے لئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور تشییع جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کی منگل کی صبح ایران کے جنوبی شہر آبادان میں تشییع کی گئی اور اس کے بعد ان کے جنازے کو عراق کے شہر بصرہ منتقل کردیا گیا اور بصرہ میں جنازے کی تشییع کے بعد شہید کا جنازہ نجف اشرف جائے گا جہاں وادی السلام میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔
شہید ابو مہدی المہندس کا جنازہ بھی شہید سلیمانی اور دیگر شہدا کے جنازوں کے ہمراہ اتوار کی صبح جنوبی شہر اہواز منتقل کیا گیا اور پھر اہواز مشہد تہران قم میں سبھی شہدا کے جنازوں کی تشییع کی گئی جس میں کروڑوں سوگواروں نے شرکت کی ۔