مشرق وسطی
عراق: امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز وزارت خارجہ میں طلب
شیعہ نیوز: امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
السیاسہ نیوز نے خبر دی ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈیوڈ برجر کو امریکی سفیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے عراقی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام
واضح رہے کہ یہ سمن عراق کی فوجی اور سویلین پوزیشنوں پر امریکی حملے کی وجہ سے بھیجا گیا ہے۔
عراق کی وزارت خارجہ نے ملک کے دو فوجی اور سویلین مقامات پر امریکی حملے کے خلاف سرکاری طور پر احتجاج کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی ہے۔