مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، داعش کے حملے میں 10شہری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے حملے میں 10شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صلاح الدین اور سلیمانیہ صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے دو حملوں میں کم از کم دس افرادشہید اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔

وہابی دہشت گرد گروہ داعش نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں عراق کی سیکورٹی فورس اور سلیمانیہ میں کرد فورس کے خلاف حملے کئے گئے ہیں۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دو ہزار سترہ میں دہشت گردوں کو شکست دے دی تھی تاہم c۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر میشل بیشلیٹ نے گذشتہ مہینے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ عراق و شام میں پچپن ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد امریکی فوجی داعشی دہشت گردوں کو تربیت دے کر ان دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ان دہشت گردوں کو تعینات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button