مشرق وسطی

عراق، داعش کے خلاف فوج کا وسیع آپریشن کامیاب، 10 سرغنے واصل جہنم

شیعہ نیوز: عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے شمالی صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایک نئے آپریشن کے اعلان کی خبر دی۔

دجلہ نیوز نیٹ ورک نے مرکز کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یہ آپریشن جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں کیا گیا جس میں صلاح الدین آپریشنز ہیڈ کوارٹر بھی شریک ہوا۔

بیان کے مطابق مسلسل نگرانی کے بعد عراقی فضائیہ کو وادی الثرثار میں ایک خفیہ ٹھکانے کے اندر آٹھ انتہائی اہم دہشت گردوں کے سرغنوں کی موجودگی کے بارے میں درست معلومات فراہم کی گئیں۔ وادی الثرثار صوبہ صلاح الدین میں واقع ہے۔

اس عراقی ادارے کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کا محاصرہ کرکے ان کا مقابلہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ عراقی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بھی تین بار بمباری کی جس میں تمام عناصر ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق عراقی فورسز نے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور رسد کا سامان بھی قبضے میں لے لیا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

داعش کی باقیات سے لڑنے کے لیے، الحشد الشعبی اور عراقی پولیس فورسز نے 6 جون کو صلاح الدین کے مشرق میں واقع الدور قصبے میں ایک سیکورٹی آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کا مقصد علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔ عراقی انٹیلی جنس سروس نے بھی اس مہینے کی آغاز میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف بغداد میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ آپریشن کے دوران کئی سرغنوں سمیت 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button