مشرق وسطی

عراق کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، عراقی وزیر اعظم

شیعہ نیوز: عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بغداد کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے، اس حکومت کو تسلیم کرنے یا عراق میں اس کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ہاتھ بھی صیہونی حکومت کی نسل کشی سے رنگا ہوا ہے، سعید ایروانی

انہوں نے مزید کہا کہ "عراق کا موقف وہی ہے جو فلسطین کے مسئلے پر عربوں کا مستقل موقف ہے۔”

انھوں نے عراق میں ہتھیاروں کے مسئلے کے بارے میں کہا کہ حکومت ہتھیاروں کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہے اور سرکاری اداروں کے باہر کوئی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔”

ہم نے دو دہائیوں تک دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آج ہم اپنے سکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button